علی امین اور بیرسٹر سیف کا انجام بھی ’نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ‘ نظر آ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے ترجمانوں کے درمیان آڈٹ رپورٹس پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پنجاب حکومت پر 10 کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا، وہیں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے سیاسی مستقبل کو ’نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ‘ قرار دیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت اب تک 10 کھرب روپے کی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، جو مریم نواز اور شریف خاندان کی مبینہ کرپشن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر رہا ہے اور ترقیاتی منصوبے صرف کمیشن کے لیے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ٹک ٹاک پر جھوٹے دعوے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔‘

مزید پڑھیں: دریائے سوات حادثہ: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا حکومت پر شدید برہم

اس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے الزامات کو جھوٹ اور سیاسی منافقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس آڈٹ رپورٹ کا واویلا کیا جا رہا ہے وہ دراصل عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کے دور حکومت کی رپورٹ ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ صفحہ 87 اور 96 پڑھیں، شاید تھوڑی شرم آجائے۔ گندم سبسڈی اور خریداری سے متعلق معاملات 2018 سے 2023 کے درمیان کے ہیں، جب پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت تھی۔

عظمیٰ بخاری نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 12 سال سے پی ٹی آئی حکومت نے جو لوٹ مار کی، وہ سب کے سامنے ہے۔ آپ کا لیڈر بغضِ شریف میں وزیراعظم ہاؤس سے سیدھا اڈیالہ جا پہنچا، اب علی امین اور بیرسٹر سیف کا نیکسٹ اسٹاپ بھی وہی لگ رہا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جعلی افواہوں اور پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں، پی ٹی آئی کے رہنما اپنے گریبان میں جھانکیں، پنجاب حکومت الزامات کی نہیں کارکردگی کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان