قیدیوں کے تبادلے کا پاک سعودی معاہدہ، 30 اسیران پاکستان منتقل

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سزا مکمل کرلینے والے تمام پاکستانی قیدیوں کو واپس بھجوایا جائے، پاکستان کا بھارت سے مطالبہ

پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے اس بات کی تصدیق کی کہ سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے، وہ اپنی باقی سزا پاکستانی جیلوں میں مکمل کریں گے۔ احمد فاروق کے مطابق، اب تک سعودی عرب سے 30 پاکستانی قیدیوں کو پاکستان منتقل کیا جا چکا ہے۔

سعودی عرب سے قیدیوں کی واپسی کے سلسلے میں 3 گروپوں کی صورت میں قیدیوں کو پاکستان بھیجا گیا ہے، اور اس دوران مزید 419 قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے قانونی کارروائی جلد مکمل کر لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں بیرون ملک زیرحراست پاکستانیوں کی تعداد کتنی اور سب سے زیادہ کس ملک میں قید ہیں؟

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں میں سے 70 فیصد منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp