سزا مکمل کرلینے والے تمام پاکستانی قیدیوں کو واپس بھجوایا جائے، پاکستان کا بھارت سے مطالبہ

بدھ 1 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سزا مکمل کرلینے والے تمام پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھجوادے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان تمام سزا مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے اور وطن واپس بھیجے۔

دفتر خارجہ ترجمان نے کہا کہ بھارت ان تمام پاکستانیوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے جو رہائی اور وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمندر میں ڈوبنے والے 14 ماہی گیر تاحال لاپتا، تلاش جاری

ترجمان نے کہا کہ بھارت سے سنہ1965  اور سنہ 1971 کی جنگوں کے 38 لاپتا دفاعی اہلکاروں کو قونصلر رسائی دینے کی  دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

دریں اثنا نئے سال کے موقعے پر پاکستان اور بھارت نے جیلوں میں پڑے ہوئے ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمشن اور نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے ذریعے کیا گیا۔

مزید پڑھیے: بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید

بھارت کی جانب سے بھارتی جیلوں میں قید 381 سویلین اور 81 مبینہ پاکستانی ماہی گیر قیدیوں جبکہ پاکستان کی جانب سے پاکستانی جیلوں میں قید 49 سویلین اور 217 مبینہ بھارتی ماہی گیر قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان میں سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی گئی اور پاکستان نے 18 بھارتی قیدیوں کی بھارت کو تصدیق/ قونصلر رسائی کا کہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈیا کے درمیان قیدیوں اور جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

بھارت کی جانب سے 76 پاکستانی قیدیوں تک تصدیق/ قونصلر رسائی فراہمی کی درخواست کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp