پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس سمیت اہم پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ
ملاقات سے قبل معطل ارکان نے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی زیر صدارت مشاورت کی، جس میں تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔
اسپیکر سے ملاقات کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، چیف وہپ رانا محمد ارشد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اسپیکر نے اجلاس میں 27 جون کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے معطل ارکان کا مؤقف سنا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔ دونوں فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ آج ہی مذاکرات کا دوسرا دور ہونے کا بھی امکان ہے۔