امریکا کی جانب حالیہ اقدامات اور ایران پر دباؤ کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہای نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا، شہرام اکبرزادہ
بین القوامی میڈیا کے مطابق خامنہای نے خبردار کیا ہے کہ العیاذباللہ ہم نے پہلے امریکی اڈے پر حملہ کر کے ان کے چہرے پر زوردار طمانچہ رسید کیا تھا، اور ضرورت پڑی تو دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر قطر کے ’العُدید‘ ایئربیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، جہاں یکم حملے کے دوران ایک بالیسٹک میزائل پہنچا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس ’اہم امریکی مراکز‘ تک رسائی ہے اور انہیں ہدف بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جون کو ایران نے العُدید ایئربیس پر بیسلیٹک میزائل حملہ کیا تھا، جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے حملے کو ’کمزور ریپانس‘ قرار دیا تھا۔

اس سے قبل امریکا نے ایران کے 3 جوہری مراکز پر فضائی حملے کیے، اس کے ردعمل میں ایران نے حالیہ دھمکیاں دی ہیں۔ عالمی ذرائع کے مطابق ایران نے حالیہ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں کو براہ راست خطرات سے خبردار کیا ہے۔














