اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔

یہ بات انہوں نے سابق امریکی ٹی وی میزبان اور معروف سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ ٹکر کارلسن نے ایرانی صدر سے براہِ راست سوال کیاکہ آیا انہیں لگتا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی؟

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اس سوال کے جواب میں مسعود پزشکیان نے واضح الفاظ میں کہا جی ہاں! اسرائیل نے یہ کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہا۔ میرا ایمان ہے کہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

ایرانی صدر نے مزید کہاکہ وہ اپنی قوم اور وطن کے لیے جان دینے کو تیار ہیں، اور ان کی حکومت کا ہر فرد ملکی دفاع کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے جذبے سے سرشار ہے۔

ٹکر کارلسن نے اس موقع پر دوسرا سوال کیاکہ صدر کو کیسے علم ہوا کہ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ جس پر مسعود پزشکیان نے بتایا کہ جنگ کے دوران وہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے، اور اسرائیل نے اپنے جاسوسوں کے ذریعے اس مقام کا سراغ لگا لیا۔ بعدازاں اسرائیلی افواج نے وہاں بمباری کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انٹرویو میں ایرانی صدر سے یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ کیا ایران نے کبھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی کسی منصوبہ بندی یا اس کی حمایت کی ہے؟ جس کے جواب میں مسعود پزشکیان نے دوٹوک انداز میں کہاکہ ایران نے کبھی بھی ٹرمپ پر کسی حملے کی حمایت نہیں کی، اور ایسی تمام خبریں محض اسرائیلی پروپیگنڈا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ بندی، کیا نیتن یاہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا؟

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر میزائل داغ دیے تھے، تاہم بعد میں دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، آلہ قتل اور قیمتی اشیا برآمد

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اینویڈیا نے نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف کرا دیے، ان کی خصوصیات کیا ہیں؟

صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا لاہور آنے کا مقصد کیا تھا؟

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی