90 روز میں عمران خان کو رہا کرو ورنہ پھر تم نہیں یا ہم نہیں، علی امین گنڈاپور کا حکومت کو الٹی میٹم

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ہم لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے ورنہ اس کے بعد پھر وہ نہیں یا ہم نہیں۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بے گناہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت

انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرےگی، 5 اگست تک تحریک کو عروج پر لے کر جائیں گے، لاہور سے تحریک شروع کرنے کا یہ مقصد ہے کہ یہاں سے جو تحریک چلتی ہے وہ کامیاب ہوتی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کہتے ہیں مجھ پر ثابت کرو کہ میں نے کوئی سازش کی ہے تو پھر جو بھی سزا دو گے قبول ہوگی۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے جبر بہت برداشت کرلیا لیکن ہمارے مخالفین برداشت نہیں کرسکیں گے، ہماری برداشت کا امتحان نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بیوی قید میں ہے اس کے باوجود وہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے ساتھ بیٹھو اور دلائل کے ساتھ بات کرو۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم بات چیت کے لیے اگر گزارش کررہے ہیں تو اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم نے اپنے زور بازو پر خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جسے گرانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہماری تحریک عروج پر ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اس بار پی ٹی آئی کی تحریک پچھلی تحریکوں سے بالکل مختلف ہوگی، رؤف حسن

آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا قافلہ لاہور پہنچا ہے۔ روانگی سے قبل علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان