ایشین یوتھ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن لینے کا دعویٰ کیوں کیا؟ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے وضاحت طلب

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن (پی این ایف) سے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے پر 3 دنوں کے اندر وضاحت طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی فتح معمہ، وزیراعظم کی مبارکباد کے پیغام پر ایکس کا نوٹس

اس کے علاوہ پی این ایف کے صدر مدثر آرائیں کی جانب سے میڈیا میں گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دینے اور کیش انعامات کے لیے درخواست دینے پر بھی اظہار افسوس کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایف کی جانب سے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے دعوے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا گیا تھا تاہم بعد میں خبر درست نہ ہونے پر ایکس نے مذکورہ پوسٹ پر کمیونٹی نوٹس جاری کردیا تھا جس کے مطابق ‘پاکستان دراصل چھٹے نمبر پر رہا۔ ٹورنامنٹ 2 ڈویژن یعنی کپ اور پلیٹ میں منعقد ہوا۔ پاکستان پلیٹ ڈویژن میں تھا جو چیمپئن شپ  کا حصہ ہی نہیں تھا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی فتح کی باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی جس کے مطابق ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے مالدیپ کو 35کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے شکست دی۔ اسی پریس ریلیز  کے مندرجات میں فیڈ ریشن کے چیئرمین، صدر اور سیکریٹری کی طرف سے ٹیم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟