تحریک کی کامیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو چکے، پی ٹی آئی کا وزرا کے بیانات پر ردعمل

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے وزرا کے حالیہ بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی تحریک کے اعلان کے ساتھ ہی اس کی کامیابی کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ لیگی وزرا کی جانب سے جاری بیانات اس بات کی علامت ہیں کہ پنجاب اور مرکز میں ’مینڈیٹ چوری‘ کے ذریعے اقتدار پر قابض عناصر میں شدید بےچینی اور خوف پایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران جماعت اپنے خوف پر قابو پانے کے لیے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور وفاداروں کو میڈیا پر ’صدا گری‘ کے لیے میدان میں اتار رہی ہے، جب کہ حکومتی مشینری ایک طرف اپنی بقا کے لیے دعائیں مانگ رہی ہے اور دوسری جانب عوام کو گمراہ کرنے کی سازشیں تیار کررہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ جو تباہی ملک اور قوم پر مسلط کی گئی ہے، وہ خود ان کے چہروں سے ان کے مکروہ عزائم کو عیاں کررہی ہے۔ عوام اب جان چکے ہیں کہ یہ گروہ صرف جبر، ظلم اور فسطائیت کے بل بوتے پر اقتدار میں ہے، انہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائی نہ صرف آئینی اور قانونی تقاضا ہے بلکہ جمہوریت کی بقا کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ ان کے بقول موجودہ ’غاصب حکومت‘ ہر ممکن حربہ استعمال کررہی ہے تاکہ عمران خان کو قید میں رکھا جا سکے، لیکن قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ آئین، عدلیہ اور میڈیا کو یرغمال بنانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ رات لاہور میں حکومت مخالف تحریک کا اعلان کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا کہ 90 روز میں عمران خان کو رہا کیا جائے ورنہ آر یا پار ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں، پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپس، ہزاروں اسکالرشپس تقسیم

پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام اور ترقی کی راہ میں سیاسی رکاوٹیں

پاکستان کی معاشی کارکردگی کے ششماہی جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا 

سی فوڈ کی برآمدات میں تاریخی کامیابی، وزارت بحری امور کے امید افزا اعدادوشمار

اے آئی سے دنیا بھر میں ماہرین کی نوکریوں کو خطرہ، گرافک ڈیزائنرز بھی کام چھننے کا رونا رونے لگے

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق