وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے، تہران پہنچنے پر ایرانی ہم منصب نے ان کا استقبال کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ اپنے بھائی کے ایران پہنچنے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے: ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک
وزیر داخلہ زائرین اور سرحد کے حوالے سے کل تہران میں منعقدہ سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ زائرین، بارڈر اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی درخواست پر تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔