زرعی شعبے میں انقلابی قدم، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زرعی شعبے میں نمایاں اصلاحات اور جدیدیت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے حکومت نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (نافسا) کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  یعنی ایس ایف آئی سی کی سہولت کاری سے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن یعنی ڈی پی پی اور اینیمل کوارنٹائن ڈیپارٹمنٹ کو ضم کر کے یہ نئی اتھارٹی قائم کی گئی ہے، جو زرعی اجناس اور خوراک کے معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:میتھائل برومائیڈ اسکینڈل بے نقاب، کمپنی کا لائسنس معطل، ایک ملین ڈالر کی شپمنٹس روک دی گئیں

حکومتی اعلامیے کے مطابق نافسا کے قیام کا بنیادی مقصد ایک جدید اور محفوظ زرعی نظام کا نفاذ ہے، جو نہ صرف پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ ملکی زرعی برآمدات کو بھی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔

اتھارٹی کے تحت ڈی پی پی کی لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن اور جدید انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے، جو زرعی مصنوعات کی جانچ اور تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر بنائے گا۔

مزید پڑھیں:تحفظِ خوراک کے چیلنجز سے نمٹنا ہے تو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا، صدر مملکت

’ایک اور اہم پیشرفت کے طور پر میتھائل برومائیڈ کے غیر ضروری استعمال کو محدود کر دیا گیا ہے، جس سے فی کنٹینر 40 ہزار روپے تک کی لاگت کی بچت ممکن ہوگئی ہے، اس اقدام سے نہ صرف اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ ماحولیاتی تحفظ کو بھی فروغ ملے گا۔‘

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی شعبے میں اصلاحات کا یہ سلسلہ نہ صرف شفافیت کو فروغ دے رہا ہے بلکہ جدیدیت کی نئی راہیں بھی کھول رہا ہے، جس سے ملکی معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی