ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، مسلسل تیسری فتح

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تیسری فتح سمیٹ لی ہے۔

گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو باآسانی 3 صفر سے شکست دی۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 17 منٹ تک جاری رہا، جس میں پاکستانی ٹیم نے 26-24، 25-24 اور 25-16 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 16 فٹبال چیمپیئن شپ: پاکستان مالدیپ کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی جانب سے فیضان اللہ، طلحہ مہر اور محمد جنید نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ٹیم نے گروپ مرحلے کے تمام تین میچز بغیر کوئی سیٹ گنوائے اپنے نام کیے۔

پول ڈی سے پاکستان اور کوریا نے اگلے مرحلے، یعنی کراس اوور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب پاکستان پول بی کی 2 بہترین ٹیموں سے مقابلہ کرے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو 3-0 سے ہرایا تھا، جب کہ دوسرے میچ میں قطر کو بھی اسی اسکور کے ساتھ شکست دی تھی۔ یوں پاکستان نے گروپ اسٹیج کے تینوں میچز بغیر کوئی سیٹ گنوائے اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2023 : پاکستان میں کھیلوں سے جُڑے بڑے تنازعات اور مسائل کیا رہے؟

پاکستان کی فتوحات میں نوجوان کھلاڑیوں فیضان اللہ، طلحہ مہر اور محمد جنید نے نمایاں کردار ادا کیا۔ تینوں نے ہر میچ میں بھرپور کارکردگی سے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

گروپ ’ڈی‘ سے پاکستان اور جنوبی کوریا نے اگلے مرحلے یعنی کراس اوور راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ اس مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ پول ’بی‘ کی 2 بہترین ٹیموں سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں براعظم کی بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور پاکستان کا اب تک کا سفر غیر معمولی طور پر کامیاب رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp