وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا محور صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں، بلکہ ہر پسماندہ علاقہ بھی حکومتی توجہ کا مرکز ہے، تاکہ یکساں ترقی ممکن ہو سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان
اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر فرد کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور یہی جذبہ ان کے ہر فیصلے کی بنیاد بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی ان کا نصب العین ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا محور صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں، بلکہ ہر پسماندہ علاقہ بھی حکومتی توجہ کا مرکز ہے، تاکہ یکساں ترقی ممکن ہو سکے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا و طالبات کو مزید ای بائیکس دینے کا اعلان کردیا
ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے مؤثر اور بروقت اقدامات کو سراہا, انہوں نے مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف حکومت کے عملی اقدامات، بالخصوص پنجاب ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے قیام کو قابل تحسین قرار دیا۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پیرا جیسے شاندار ادارے کے قیام سے عام شہری کو براہِ راست ریلیف حاصل ہوگا اور یہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی اظہار ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور ہر طبقہ ان کی پالیسیوں سے مطمئن دکھائی دیتا ہے۔














