علی امین گنڈاپور بہترین کھلاڑی، عمران خان کا اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بہترین کھلاڑی ہیں اور انہیں عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی جانب سے 90 روز کا الٹی میٹم اپنی طرف سے کی گئی بات تھی۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ 5 اگست کو ہماری تحریک عروج پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے شریک ہوں گے تو تحریک مزید کامیاب ہوگی، جنید اکبر

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص سے بات ہوئی ہے اب کوئی گفتگو باہر نہیں آئےگی۔ پاکستان تحریک انصاف متحد ہے، کوئی اختلافات نہیں، تاہم مس انڈر اسٹینڈنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرتی۔ سیاست میں ظرف اور دل بڑا رکھنا پڑتا ہے۔ ہم سیاسی تحریک ضرور چلائیں گے، تاہم ہم کوئی گوریلا فورس نہیں ہیں۔ دو برس گزر چکے ہیں، اب عقل و شعور سے کام لینے کا وقت ہے۔ جو لوگ بالا سطح پر فیصلے کر رہے ہیں، انہیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جو فہرست گردش کر رہی ہے، ان میں سے ایک جعلی ہے۔ ہماری جانب سے جو اصل فہرست جاری کی گئی، صرف اسی میں شامل نام ہی ہمارے اصل امیدوار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی