پارٹی تحریک پر فوکس کرے، اختلافات پیدا کرنے والے کو میں دیکھ لوں گا، عمران خان کا سخت پیغام

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور اجلاس کے حوالے سے پارٹی کے اندر اختلافات پیدا کرنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے، اس وقت ذاتی اختلافات کو ختم کر کے ساری توجہ تحریک پر مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔ جو اختلافات پیدا کرے گا میں اسے خود دیکھ لوں گا۔

یہ بات ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ہمراہ عظمیٰ خان اور نورین خان بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ معافی مانگیں ورنہ کارروائی ہوگی، سلمان اکرم راجا برس پڑے

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران دو اہم پیغامات دیے، ایک یہ کہ ان کے اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں انتہائی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔ ’میرے ساتھ جو برتاؤ کیا جا رہا ہے، اس کا حساب ہونا چاہیے۔‘

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ایک کرنل کی سربراہی میں ان کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، اور یہ سب کچھ ایک فردِ واحد کی ایما پر ہو رہا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ لاہور اجلاس کو بنیاد بنا کر پارٹی کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حالانکہ 300 پارلیمنٹیرینز کا متفقہ طور پر اجلاس میں شرکت کرنا ایک مثبت قدم تھا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ جو کوئی بھی پارٹی میں اختلافات پیدا کرے گا، اسے وہ خود دیکھیں گے۔ ’ہم جیلوں میں قید ہیں اور باہر اختلافات پیدا کیے جا رہے ہیں، یہ مناسب نہیں۔‘

علیمہ خان نے مزید کہاکہ ان کی فیملی گزشتہ 2 سال سے جیلوں کے چکر لگا رہی ہے اور وہ پارٹی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ ’اب وقت ہے کہ عمران خان کے دیے گئے پیغامات پر عملدرآمد کیا جائے اور ان کی رہائی کے لیے راہ ہموار کی جائے۔‘

انہوں نے کہاکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹیرینز واضح کریں کہ آیا وہ سیاست میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ ’مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں؟ پہلے ان کے مقدمات سنے جائیں تو بات ختم ہو جائے گی۔‘

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ پارٹی کی تحریک 5 اگست تک لاہور میں جاری رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیکر سے 26 ارکانِ اسمبلی سے متعلق ملاقات بھی ہوئی ہے۔ اپوزیشن کو احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب مذاکرات نہیں ہوں گے‘، عمران خان نے حکومت مخالف تحریک کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان کی واضح ہدایت ہے کہ لاہور اجلاس پر میڈیا سے کھل کر بات کی جائے۔ پارٹی میں ٹکٹ پیسے کی بنیاد پر نہیں دیے جائیں گے، ہمیں اب متحد ہو کر آگے بڑھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ