عالیہ حمزہ معافی مانگیں ورنہ کارروائی ہوگی، سلمان اکرم راجا برس پڑے

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں، وہ معافی مانگیں ورنہ کارروائی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے لیے 90 روز والی ڈیڈلائن کو مسترد کرتا ہوں، مرزا آفریدی کے فارم ہاؤس پر جانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کسی کو پیسے کی بنیاد پر سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے ایک اجلاس میں دعوت نہ دینے پر پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے شدید تنقید کی تھی۔

عالیہ حمزہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بتایا جائے 5 اگست کی تحریک کو 90 روز تک کون لے کر گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بتایا جائے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کب اور کیسے چلے گی، اور اس کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں