سندھ: معذور کردی گئی اونٹنی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی، مصنوعی ٹانگ کا تجربہ کامیاب

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ برس سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ظلم کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا اور اب وہ اپنے پیروں پر بخوبی کھڑی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے غریب شہری کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

یاد رہے کہ منگلی میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹی گئی تھی جس کے بعد اس کی مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اعضا تیار کرنے والی مقامی کمپنی سی ڈی آر ایس بینجی پراجیکٹ شیلٹر کے ماہرین نے اونٹنی کا معائنہ کیا تھا اور اس کی مصنوعی ٹانگ پاکستان ہی میں تیار کی گئی تھی۔

تقریباً ایک برس کے بعد مصنوعی اعضا تیار کرنے والی کمپنی بائیونکس نے اونٹنی کو نہ صرف مصنوعی ٹانگ لگانے کا تاریخی سنگ میل عبور کیا بلکہ اسے اپنی مصنوعی ٹانگ پر کھڑا بھی کردیا ہے۔

مزید پڑھیے: اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے میں ملوث مبینہ ملزمان کی ضمانت منظور

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے ویٹنری ڈاکٹرز زخمی اونٹنی کے علاج کے لیے آن لائن رابطے میں رہے۔ مصنوعی ٹانگ کاربن فائبر، اسٹیل اور ایئرکرافٹ ایلمونیم سے تیار کی گئی جسے زخم مندمل ہونے کے بعد لگایا گیا۔

مزید پڑھیں: جانوروں پر تشدد: پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے کیا قوانین ہیں؟

یاد رہے کہ جون 2024 میں اونٹنی کے مالک سومربَھَن کے مطابق ان کی اونٹنی ایک وڈیرے کی زرعی زمین میں چلی گئی تھی جس کے بعد وڈیرے نے مبینہ طور پر ملازمین کے ہمراہ کیمی پر تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟