پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کی رنر اپ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ ٹیم کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، کوچنگ اسٹاف، کھلاڑیوں کے اہلخانہ اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے کھلاڑیوں پر پھول نچھاور کیے اور ان کی محنت اور شاندار کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ اپنے نام کرلیا

پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میں پاکستانی نوجوانوں نے زبردست مزاحمت کی، مگر جاپانی ٹیم نے اختتامی لمحات میں برتری حاصل کر لی۔

ہیڈ کوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھلاڑیوں نے توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی، اور یہ ٹیم مستقبل میں سینئر سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات کا اعلان کیا ہے، جب کہ شائقینِ ہاکی اس کارکردگی کو نوجوانوں کے عروج کی نوید قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp