صبا قمر اور عمران عباس کے نئے ڈرامے ’تمہارے حسن کے نام‘ کا ٹریلر جاری

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار عمران عباس اور صبا قمر کے نئے ڈرامے ’تمہارے حسن کے نام‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے دو مقبول اداکارعمران عباس اور صبا قمر اپنے نئے رومانوی ڈرامے ’تمہارے حسن کے نام‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

ڈرامہ ’تمہارے حسن کے نام‘ کے پیچھے ایک لازوال محبت کی کہانی ہے جس میں عمران عباس ایک غریب لڑکے سکندر کے کردارمیں دکھائی دیں گے جب کہ صبا قمر سلمیٰ کا کردار نبھائیں گی جس کا تعلق ایک امیر گھرانے سےہوتا ہے۔

سلمیٰ اور سکندر اپنی سچی محبت کو ایک ایسی شرط کے طور پر بیان کرتے ہیں جو انسان کی بنائی ہوئی تمام سماجی تقسیم اور فرق کو مسترد کرتی ہے۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اسد صدیقی، نیئر اعجاز، سلمان شاہد، سدرہ نیازی، حارث وحید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈرامہ ’تمہارے حسن کے نام‘ عمیرہ احمد اور سارہ قیوم نے لکھا ہے۔ ہدایت کارثاقب خان جب کہ پروڈیوسر مصباح شفیق ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں