ای او بی آئی پینشنرز کے لیے خوشخبری، وفاقی کابینہ نے پینشن میں اضافے کی منظوری دیدی

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پینشنرز کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پینشن کی عدم فراہمی، صدر مملکت کی ’ای او بی آئی‘ کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر سی کیرج شپنگ ڈاکیومنٹس (Sea Carriage Shipping Documents) بل 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ پینشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرےگا۔

وزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

یہ کمیٹی ادارے میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ غیر منظم لیبر سیکٹر جیسے گھریلو ملازمین، کاشتکاری سے وابستہ ورکرز اور دیگر ایسے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو جو اب تک نظر انداز ہوتے رہے، اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے امکانات پر غور کرے گی۔

غیر منظم سیکٹر کی اصلاحات سے ان شعبوں کے ملازمین کو بھی ان کے حقوق مل سکیں گے، جنہیں اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر اسپتالوں اور متعلقہ صحت کے اداروں میں استعمال ہونے والی انسدادِ کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر پانچ سال کی مزید استثنیٰ کی منظوری دے دی۔

یہ ادویات انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے نہایت اہم ہیں، اور ان کی فوری دستیابی کی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ استثنیٰ دی گئی ہے۔

یہ ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی، ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہوگی، اور ان کی درآمد کے لیے لائسینسنگ اتھارٹی سے پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈرشپ ایوی ایشن مینجمنٹ ڈپلومہ کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور آئی بی اے میں معاہدہ

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 جولائی 2025 اور 3 جولائی 2025 کو ہونے والے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ