کیا ناشتہ واقعی دن کا سب سے اہم کھانا ہے یا یہ صرف ایک گھسا پٹا مقولہ ہے؟

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دن کا آغاز ناشتے سے کرنا ایک عام مشورہ ہے جو بچپن سے سنتے آئے ہیں ’ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے‘۔ لیکن کیا واقعی یہ مشورہ سائنسی بنیادوں پر ہے، یا محض ایک گھسا پٹا مقولہ جو والدین بچوں کو جلد جگانے کے لیے دہراتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بچوں میں ذیابیطس کا مرض خطرناک حد تک بڑھنے لگا، وجوہات اور علامات؟

تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ دنیا بھر میں ناشتہ کرنے کے رجحان میں فرق پایا جاتا ہے۔ امریکا میں تقریباً 75 فیصد افراد باقاعدگی سے ناشتہ کرتے ہیں، جبکہ برطانیہ میں 94 فیصد بالغ اور صرف 77 فیصد نوعمر ناشتہ کرتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں یہ شرح دو تہائی سے کم ہے۔

ناشتہ اور توانائی کی بحالی

ماہر تغذیہ سارہ ایلڈر کے مطابق ’رات بھر جسم اپنی توانائی مرمت اور نشوونما پر خرچ کرتا ہے، ناشتہ ہمیں دوبارہ توانائی، پروٹین اور کیلشیم فراہم کرتا ہے۔ ‘مگر سوال یہ ہے کہ کیا ناشتہ کرنے سے انسان واقعی زیادہ صحت مند اور پتلا ہو جاتا ہے؟

وزن کم کرنے میں ناشتہ کا کردار

ایک امریکی مطالعے میں، 50 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لے کر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جن لوگوں نے ناشتہ کو دن کا سب سے بڑا کھانا بنایا، ان کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) نسبتاً کم تھا۔ تاہم دوسرے مطالعات سے ظاہر ہوا کہ وزن کم کرنے میں ناشتہ خود اتنا اہم نہیں بلکہ روٹین میں تبدیلی زیادہ مؤثر ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتہ انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟

ایک تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ افراد جو پہلے ناشتہ کرتے تھے، اگر انہوں نے ناشتہ چھوڑ دیا تو ان کا زیادہ وزن کم ہوا، اور جو پہلے ناشتہ نہیں کرتے تھے، انہوں نے جب ناشتہ شروع کیا تو بھی وزن کم ہوا، یعنی بنیادی بات یہ تھی کہ تبدیلی فائدہ مند تھی۔

ناشتہ چھوڑنا خطرناک کب بنتا ہے؟

ماہرین کے مطابق جو لوگ ناشتہ چھوڑتے ہیں، وہ اکثر دیگر غیر صحت مند عادات (جیسے تمباکو نوشی، ورزش نہ کرنا) کے حامل ہوتے ہیں۔ 2020 کے ایک جائزے میں یہ پایا گیا کہ ناشتہ چھوڑنے سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر بچوں میں۔

کب کھایا جائے؟ وقت کا بھی ہے اثر

حالیہ رجحان انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ یعنی وقفے وقفے سے کھانے کا ہے، جس میں ناشتہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ایک مطالعے میں پایا گیا کہ صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک کھانا خون میں شکر کو قابو میں رکھنے، انسولین حساسیت اور بلڈ پریشر پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

تاہم کچھ ماہرین جیسے پروفیسر فریڈرک کارپے کا کہنا ہے کہ ناشتہ میٹابولزم کو چالو کرتا ہے، کیونکہ یہ انسولین کے ردعمل کو تحریک دیتا ہے۔

جسمانی گھڑی (circadian rhythm) اور ناشتہ

ماہرین کے مطابق ناشتہ جسم کی اندرونی گھڑی کو متوازن رکھتا ہے۔ اگر ناشتہ چھوڑا جائے تو خون میں شکر کی سطح کھانے کے بعد زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق صبح 8 بجے سے پہلے ناشتہ کرنے والوں میں ٹائپ 2 ذیابطیس کا خطرہ کم پایا گیا، بنسبت ان لوگوں کے جو 9 بجے کے بعد کھاتے ہیں۔

ناشتہ کا دماغ پر اثر

ناشتہ صرف جسم پر نہیں بلکہ دماغ پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ ایک جائزے میں 54 مطالعے شامل کیے گئے، جن میں پایا گیا کہ ناشتہ یادداشت بہتر بناتا ہے اور ارتکاز میں مددگار ہوسکتا ہے، اگرچہ تمام مطالعات اس پر متفق نہیں۔

کیسا ناشتہ ہونا چاہیے؟

ماہرین کے مطابق پروٹین سے بھرپور ناشتہ (مثلاً انڈے، دال، یا دہی) دن بھر کی بھوک کو کم کرتا ہے۔ جبکہ بہت سے سیریلز میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن اگر میٹھا کھانا ہو، تو صبح کے وقت کھانا بہتر ہے، کیونکہ اس وقت ہارمون لیپٹن کی سطح ایسی ہوتی ہے کہ میٹھے کی طلب کم محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبح کتنے بجے ناشتہ کرنا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟

ایک مطالعے میں ناشتے میں میٹھا شامل کرنے والے افراد نے ان لوگوں کے مقابلے میں 18 کلو گرام زیادہ وزن کم کیا، جنہوں نے ناشتہ بغیر میٹھے کے کیا۔

ناشتہ کہاں کیا جائے، گھر یا باہر؟

ایک مطالعے میں یہ پایا گیا کہ جو نوجوان ناشتہ گھر سے باہر کرتے ہیں، ان میں ذہنی اور سماجی رویوں میں مسائل زیادہ دیکھے گئے، محققین کا ماننا ہے کہ گھر میں ناشتہ کرنے سے بہتر غذائیت حاصل ہوتی ہے، اور خاندانی ماحول بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

 صرف صبح کی پلیٹ نہیں، دن بھر کی غذا بھی اہم 

ماہرین کا مجموعی پیغام واضح ہے کہ اگر آپ صبح بھوکے اٹھتے ہیں، تو ناشتہ آپ کے لیے بہت اہم ہے، لیکن مجموعی غذا اور دن بھر کے کھانے کے معمولات زیادہ اہم ہیں۔

لہٰذا ناشتہ کی اہمیت سے انکار نہیں، لیکن اسے کسی جادوئی غذا کے طور پر نہ سمجھا جائے۔ اعتدال، توازن، اور جسم کی فطری ضروریات کو سمجھنا ہی صحت کی کنجی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی