ناشتہ انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اچھی غذا کھانے کا آغاز دن کے آغاز سے ہونا چاہیے۔ اچھا اور بھرپور ناشتہ نا صرف آپ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے بلکہ آپ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ جو لوگ صحت بخش ناشتہ کرتے ہیں ان کی خوراک میں زیادہ غذائی اجزا ہوتے ہیں جیسے پروٹین، فائبر، کیلشیم، وٹامن اے اور سی، رائبو فلاوین، زنک اور آئرن وغیرہ۔

ناشتے کو عام طور پر دن کا سب سے اہم کھانا کہا جاتا ہے اور یہ کہنے کی وجہ معقول ہے۔ صبح کے ناشتے کے بہت سے فوائد ہیں، اس عادت کو اپنانے سے توانائی کے ساتھ ساتھ وزن مناسب رہتا ہے، ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ جو لوگ باقاعدگی سے ناشتہ کرتے ہیں ان کا وزن کم ہوتا ہے اور نہ کرنے والے لوگ موٹاپے کی طرف جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:صبح کتنے بجے ناشتہ کرنا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے؟

ناشتے کو انگریزی میں بریک فاسٹ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ رات بھر خالی پیٹ رہنے (فاسٹ) کے بعد کھانے کا ایک وقفہ (بریک) ہے۔ اس سے گلوکوز میسر آتا ہے جس سے جسم میں توانائی بڑھ جاتی ہے اور انسان چاق چوبند ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ اچھی صحت کے لیے ضروری غذائی اجزا میسر آتے ہیں۔ رات کو سونے سے تین گھنٹے قبل کھانا چھوڑ دینا چاہیے، اس سے معدے کو بھی آرام رہتا ہے اور صبح تک وہ کھانا آپ کے جسم میں استعمال ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں پھر بھی گیس کا بل لاکھ روپے آیا، شیخ رشید احمد

ماہر غذائیت ڈاکٹر شگفتہ فیروز کے مطابق اچھی غذائیت بہت اہم ہے یعنی جو کھایا جا رہا ہے وہ غذائیت سے بھرپور ہونا چاہیے اور اس میں تمام ضروری غذائی اجزا ہونے چاہئیں۔ صبح اٹھنے کے ایک گھنٹے کے دوران ناشتہ کرنا صحت کے لیے بہت ضروری اور مفید ہے، تاہم اگر کسی وجہ سے ناشتہ چھوٹ گیا ہے تو کوشش کریں کہ دوپہر یا شام کے وقت ایسا کھانا کھائیں جس سے ناشتے کی کمی پوری ہوجائے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ زیادہ کھائیں بلکہ ان غذائی اجزا کو شامل کریں جو رہ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: 19 روز بعد سندھ پولیس نے خاموشی توڑ دی، طبی اور ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ جاری

شامل حسین اور سعد خان کی سینچریاں، شاہین کی تباہ کن بولنگ، پاکستان گولڈ نے نیشنل چیمپیئنز کپ جیت لیا

عمران خان کے لیے این آر او حاصل کرنے کی پی ٹی آئی کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد