ٹرمپ میڈیا نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے 2 نئی ایپیلی کیشنز کی ٹریڈ مارک رجسٹریشن کی درخواست دے دی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹرتھ سوشل اے آئی اور ٹرتھ سوشل اے آئی سرچ کے نام سے نئی ایپلیکیشنز ٹرتھ پلیٹ فارم پر شامل کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی براؤزر جلد متوقع، کیا گوگل کروم کا متبادل بن سکتا ہے؟
ٹرمپ میڈیا کے چیئرمین اور سی ای او ڈیون نونس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ٹرتھ سوشل میں ا ے آئی کا انضمام ہمارے پلیٹ فارم کو مزید وسعت دینے اور بہتر بنانے کی مہم میں ایک اہم پیشرفت ہوگی۔ ہم اسے ایک ایسا مرکز بنانا چاہتے ہیں جہاں قابلِ اعتماد معلومات، غیر متعصب خبریں اور تفریح سب ایک جگہ دستیاب ہوں۔
یہ اے آئی خصوصیات کی حامل موبائل ایپلی کیشنز آئی فونز اور اینڈرائیڈز کے ساتھ ساتھ ویب ورژن پر بھی دستیاب ہوں گی۔
ٹرمپ میڈیا کا مشن کیا ہے؟
ٹرمپ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ بک ٹیک کی جانب سے آزادی اظہار پر پابندی کے خلاف جدوجہد کے لیے وجود میں آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت اور ملازمتوں کا مستقبل: خطرہ، تبدیلی یا موقع؟
ٹرتھ میڈیا کے مطابق کے مطابق ٹرتھ سوشل کو ایک ایسا پلیٹ فارم کہا جاتا ہے جہاں لوگوں کو بولنے کی آزادی ہے، یہ ایک فیملی فرینڈلی اسٹریمنگ سروس ہے اور ٹرتھ فی مالیاتی خدمات اور فن ٹیک پر مبنی ہے جو امریکا فرسٹ سرمایہ کاری ماڈل پیش کرتی ہے۔