پاکستان کی سماعت و گویائی سے محروم ڈاکٹر مہوش شریف کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ فاطمہ جناح چیسٹ سینٹر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ کوئٹہ کی پہلی ڈاکٹر ہیں جو سن نہیں سکتیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ اسکول سے خود اعتمادی کی شاہراہ تک: کوئٹہ کی خواتین کی نئی منزل
ڈاکٹر مہوش شریف کا کہنا ہے کہ وہ بچپن میں بیمار ہونے کی وجہ سے گویائی اور سماعت سے محروم ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن کے اسکول سے میٹرک کیا جس کے بعد ایک سرکاری کالج سے ایف ایس سی کرنے کے بعد بولان میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ کی 15 سالہ مستبشرہ کی روشنی سے محروم آنکھیں خوابوں سے عاری نہیں
ڈاکٹر مہوش شریف کے مطابق ان کو ایم بی بی ایس کی پڑھائی کے دوران بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں لیکچرز کے دوران بھی خاصی مشکل پیش آتی۔ وہ لپ ریڈنگ کر کے سمجھتی تھیں کہ استاد کیا کہہ رہے ہیں۔ مزید تفصیل جانیے سید شاہزیب رضا کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔













