جسٹس مظاہر نقوی کے اثاثوں کی جانچ پڑتال: پی اے سی اجلاس سے 20 افسران غیر حاضر

پیر 8 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی آمدن اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طلب کیے گئے 25 افسران میں سے 20 غیر حاضر رہے اور بعض نے چھٹی لے لی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے اثاثوں کی معلومات کے لیے 25 اعلیٰ افسران کو طلب کر رکھا تھا تاہم چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نیب، چیئرمین نادرا، چیئرمین سی ڈی اے، سینئر صوبائی ممبرز بورڈ آف ریونیو اور صوبائی سیکرٹریز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غیر حاضر رہے۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ افسران کو کون ڈراتا ہے کہ وہ اجلاس میں نہیں آتے، میں تمام افسران کو وارننگ دیتا ہوں کہ آئندہ اجلاس میں شریک ہوں ورنہ عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا۔

کمیٹی اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی برجیس طاہر نے تجویز دی کہ ایف بی آر، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے جسٹس مظاہر علی نقوی کا ریکارڈ طلب کر لیا جائے اور چیف سیکرٹریز کی موجودگی تک اجلاس مؤخر کردیں۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین ایف بی آر کو جسٹس مظاہر علی نقوی کے ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراہم کرنے، گھریلو افراد کے اثاثے، فروخت کی گئی زمینیں اور پلاٹس کی تفصیلات دینے کے ساتھ  وزارت ہاؤسنگ کو جسٹس مظاہر علی نقوی کو حکومت کی طرف سے دیے گئے پلاٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ مجھے قانون حق دیتا ہے جہاں بھی کسی آرمی چیف، چیف جسٹس، وزیراعظم، وزراء یا بیوروکریٹس میں کسی کے آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ ہو اس کی تحقیقات ایف آئی اے سے یا کسی اور ادارے سے کرواؤں۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جسٹس مظاہر علی نقوی کے اثاثوں، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ٹیکس ریٹرن اور پلاٹس کی تفصیلات پر مبنی مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے چاروں صوبوں کے اداروں کو 15 دنوں کی مہلت دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے