’اپنی زمین، اپنا گھر‘ پورٹل پر درخواستوں کی وصولی بند، مفت پلاٹوں کی تقسیم اگلے مرحلے میں داخل

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’اپنی زمین، اپنا گھر‘ پورٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے غریب اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹوں کی فراہمی کا منصوبہ اگلے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز  کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بتایا ہے کہ صوبے کے 19 اضلاع میں آن لائن درخواستوں کے ذریعے 2 ہزار مفت پلاٹس دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سکندر ذیشان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت اب تک 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد درخواستیں جمع کروا چکے ہیں، جن میں سے 3 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پر پورا اتری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا

وزیر ہاؤسنگ نے بتایا کہ شفافیت اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کے لیے 19 اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں، جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں یہ کمیٹیاں ایک ماہ میں رپورٹ پیش کریں گی۔

بلال یاسین نے ہدایت کی کہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے زیر انتظام اسکیموں کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ کے تحت مفت پلاٹ حاصل کرنے والے خاندان ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرض سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟