گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسم کا پیٹرن بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص تعلیمی نتائج کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے وفاق سے تعاون طلب کرلیا
برفباری کے مہینے بدل گئے ہیں اور گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جو نہ صرف پانی کی فراہمی کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ اچانک اور شدید سیلابوں کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
یہ سیلاب دیہی علاقوں میں تباہی مچا رہے ہیں اور گھروں، کھیتوں، پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اس صورتحال سے مقامی افراد کی زندگی، معیشت اور بقا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔