حارث رؤف ہمسٹرنگ انجری سے صحتیاب، ڈاکٹرز نے مزید آرام کا مشورہ دے دیا

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ہمسٹرنگ کی انجری سے مکمل طور پر صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حارث رؤف ٹی 20 کرکٹ میں پچھلے 5 برسوں کے بہترین پیسر

میڈیا رپورٹ کے مطابق حارث رؤف کو یہ انجری میجر لیگ کرکٹ (MLC) کے دوران پیش آئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

اسی انجری کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہ ہو سکے، جو 20 جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔

تاہم اب وہ اگست میں ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ سیریز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp