’اگر سب اتنا اچھا تھا تو طلاق کیوں لی؟‘ اداکارہ کرن خان پر صارفین کی تنقید

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکارہ و میزبان کرن خان نے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق میں ان کے شوہر کا کوئی قصور نہیں تھا۔

کرن خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ میری شوہر کے ساتھ نہ لڑائی جھگڑا تھا اور نہ کسی تیسرے شخص کا کوئی کردار تھا لیکن یہ طلاق ہونی تھی کیونکہ دونوں کی شخصیات مختلف پرتھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SAMAA TV (@samaatv)

انہوں نے کہا کہ طلاق کے وقت سسرال اور میکے والوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کسی بھی غلط فہمی کے بغیر ان کی طلاق کے معاملات طے پاگئے اور اس کا منفی اثر بیٹے پر نہیں پڑا۔ بیٹے کو دونوں طرف سے محبت اور مثبت ماحول ملا جس کی وجہ سے اُس کی پرورش پُرسکون طریقے سے ہوئی۔

اداکارہ کرن خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ اگر شوہر اتنے اچھےتھے تو طلاق کیوں ہوئی، ایک صارف نے سوال کیا کہ اگر دونوں اتنے سمجھدار تھے تو ایک بچہ ہونے کے بعد طلاق کیوں ہو گئی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرن خان کی طلاق ہوچکی ہے اور ان کا سابق شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے، جس کے ساتھ وہ اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کردی گئی

فیس بک نے مونیٹائزیشن مزید آسان بنا دی، پاکستانی کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ڈالرز میں کمائی کے نئے مواقع

بجلی کی 3 تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری رواں برس، سرمایہ کاروں کو 18 سے 20 فیصد منافع کی پیشکش

فیفا ورلڈ کپ: مراکش، امریکا اور برازیل کی فتوحات، امریکی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

غزہ میں انسانی بحران بدستور سنگین، پاکستان کا سلامتی کونسل میں فوری اقدامات کا مطالبہ

ویڈیو

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی، اسلام آباد کے شہریوں میں خوشی کی لہر

شہباز شریف کا وعدہ پورا، پیٹرول کی قیمت میں 74روپے کمی، امریکی نائب صدر نے اسرائیل کو کھری کھری سنادیں، فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کو خراج تحسین

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جنگ ختم نہ ہونے پر پیٹرول کی قیمت 10ہزار روپے ہوتی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘