وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی نئی ریٹیل اور ایکس مل قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلوگرام اور ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: چینی کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ، ریٹیل قیمت 175 روپے فی کلو تک محدود ہوگی
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی کے لیے مقررہ قیمت سے زائد ہرگز ادا نہ کریں۔ اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت طلب کرے تو فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
عوامی سہولت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ہیلپ لائن اور کنٹرول روم بھی فعال کر دیے ہیں جہاں شہری شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔