پاکستانی بندرگاہوں سے وسطی ایشیا تک تجارت کا نیا باب کھلنے کو ہے، وزیراعظم شہباز شریف

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کو جوڑنے والی ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس سے وسطی ایشیاء کا تجارتی سامان پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں منتقل کیا جا سکے گا۔

وزیرِ اعظم کے زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کی اصلاحات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے واضح اور مؤثر پلان مرتب کیا جائے تاکہ اس اہم شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ اس ادارے کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری

انہوں نے کہا کہ اس ٹرانزٹ ٹریڈ کے مؤثر استعمال کے لیے ریلوے اور شپنگ کے شعبوں میں بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے، اور یہ پاکستان کے لیے زرمبادلہ کمانے کا ایک نادر موقع ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی شپنگ لائنز کو سامان کی ترسیل کے لیے مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ فریٹ کی مد میں بیرون ملک جانے والے زرمبادلہ کی بچت کی جا سکے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت بھی دی۔

وزیرِ اعظم نے وزارتِ سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ شعبے کی ازسرنو اصلاحات کے لیے ایک پائیدار اور قابلِ عمل بزنس ماڈل پیش کریں تاکہ پاکستان کا شپنگ سیکٹر طویل المدتی بنیادوں پر فعال، خودکفیل اور منافع بخش بن سکے۔ اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا

سعودی عرب کا 95واں قومی دن، اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد

روس کا مسئلہ کشمیر شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلیریشن کے تحت حل کرنے پر زور، پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی عرب کے قومی دن پر سینیٹر طلحہ محمود کا پیغام

ویڈیو

7 جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کہیں نظر نہیں آئی، ٹرمپ کا جنرل اسمبلی سے خطاب

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار