خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی تمام نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان باہمی رضامندی کے بعد تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم: نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کرنے پر پشاور میں پی ٹی آئی کا احتجاج

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض کورنگ امیدواروں کے ساتھ اختلافات دور کر لیے گئے ہیں اور پارٹی کے تمام کورنگ امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:http://سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی امیدوار مشعال یوسف زئی کو پارٹی کے اندر سے مخالفت کا سامنا

بلا مقابلہ انتخاب کے نتیجے میں سینیٹ کی 6 نشستیں تحریک انصاف کے حصے میں آئیں گی، جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو دو دو اور مسلم لیگ (ن) کو ایک نشست ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ