وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی میدان میں ایک بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے 14 سال بعد پہلی بار سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.1 ارب ڈالر کا سرپلس حاصل کیا ہے، جو گزشتہ 22 سال کے دوران سب سے بڑا سرپلس بھی ہے۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ
وزیراعظم نے اس کامیابی کو ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافے، برآمدات میں بہتری، اور ساختی اصلاحات پر مسلسل توجہ کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ کامیابی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد اور ملک کے اندر عزم و ہمت کی غماز ہے۔
Alhamdulillah! 🇵🇰📈 A historic milestone
For the first time in 14 years, Pakistan has posted a $2.1B annual current account surplus, and the largest after 22 years.
Driven by record remittances, rising exports, and a laser focus on structural reforms, this achievement reflects…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 19, 2025
انہوں نے اپنی اقتصادی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی انتھک محنت اور حکمتِ عملی نے پاکستان کو اس تاریخی موڑ تک پہنچایا۔
مزید پڑھیں:کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
واضح رہے کہ یہ سنگِ میل ایسے وقت میں حاصل ہوا ہے جب حکومت معاشی استحکام اور بیرونی خسارے میں کمی کے لیے متعدد اصلاحاتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ ماہرین اسے پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دے رہے ہیں۔