موٹر سائیکل مزید مہنگی، یاماہا اور یونیک نے قیمتوں میں اضافہ کردیا

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بجٹ 26-2025 میں متعارف کردہ نئے ٹیکسوں اور نیو انرجی وہیکل لیوی کے بعد پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ اس بار قیمتوں میں اضافے کا آغاز یاماہا اور یونیک کمپنیوں نے کیا ہے، جن کی نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو چکی ہیں۔

یاماہا موٹر پاکستان نے اپنے تمام ماڈلز کی قیمتیں ازسرِنو مقرر کی ہیں۔

YB125Z (ریڈ/بلیک) اب 4 لاکھ 29 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جس میں 65,441 روپے سیلز ٹیکس اور 4,057 روپے نیو انرجی لیوی شامل ہے۔

YB125Z DX (ریڈ/بلیک/گرے) کی نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

YBR125 (ریڈ/گرے/بلیک) اب 4 لاکھ 71 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول7 روپے سے زیادہ مہنگا

YBR125G (بلیک) کی قیمت 4 لاکھ 90 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے، جب کہ میٹ فنش ماڈل 4 لاکھ 93 ہزار 500 روپے کا ہو چکا ہے، جو یاماہا کی سب سے مہنگی موٹر سائیکل ہے۔

یونیک موٹر سائیکل نے بھی 18 جولائی 2025 سے اپنی UD-70cc سیریز کی قیمتوں میں 3 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

بنیادی ماڈل اب 1 لاکھ 21 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے۔ Extreme Plusکی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار روپے، Special Edition کی قیمت 1 لاکھ 28 ہزار 500 روپے،Extreme Plus (الائے رِمز کے ساتھ) 1 لاکھ 35 ہزار روپے، جبکہ Self-Start ماڈل 1 لاکھ 47 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔

یاماہا اور یونیک کی جانب سے یہ اضافہ اس وقت کیا گیا ہے جب اطلس ہونڈا اور پاک سوزوکی پہلے ہی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرچکے ہیں، جس کے بعد موٹر سائیکل خریدنا عوام کے لیے مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے