شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے 2 صفحات کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کی آخری مہلت دے دی اور حاضر نہ ہونے پر فیصلہ سنانے کا عندیہ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو کس شرط پر بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا؟

حکم نامے میں کہا گیا کہ 8 سال سے کیس زیر التوا ہے، علی امین گنڈا پور جان بوجھ کر 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کرا رہے ہیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جاتے ہیں اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے لیے ایس ایچ او کو حکم دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp