نہ نوکری نہ تنخواہ، صرف ماحول کی خوبصورتی کے لیے مری آباد کوئٹہ کے رہائشی 75 سالہ واحد ہزارہ نے مری آباد پہاڑ کے دامن میں 400 پھل دار درخت لگا دیے۔
واحد ہزارہ کا کہنا ہے کہ یہ درخت ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو سکون بھی بخشیں گے، وہ بلا معاوضہ روزانہ ان درختوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
75 سالہ واحد ہزارہ کہتے ہیں کہ واک کے بجائے میں ان درختوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں، یہی میری ورزش اور اچھی صحت کا راز ہے۔ مزید جانیے منان مندوخیل کی اس رپورٹ میں۔