ویتنام میں سیاحتی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 34 افراد ہلاک

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہالونگ بے میں ہفتہ کی سہ پہر ایک سیاحتی کشتی شدید طوفان کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی میں 48 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔

ریاستی میڈیا کے مطابق بیشتر مسافر ہانوی سے تعلق رکھنے والے خاندان تھے، جن میں 20 سے زائد بچے بھی شامل تھے۔ بارڈر گارڈز نے 11 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: ویتنام میں شدید طوفان، سیاحتی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

ایک 10 سالہ بچہ، جو زندہ بچ گیا، نے بتایا کہ اس نے گہرے سانس کے ساتھ تیر کر ایک خلا سے نکلنے کی کوشش کی اور پھر ایک فوجی کشتی نے اسے بچا لیا۔

حادثے کے وقت آسمان اچانک سیاہ ہو گیا، ژالہ باری، موسلا دھار بارش اور شدید آندھی نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وزیرِاعظم فام منہ چن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟