موسمیاتی تبدیلی سے 2050 تک مزید 4 کروڑ افراد انتہائی غربت میں جا سکتے ہیں، عالمی بینک

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی بینک کی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کی کوششیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں اور 2050 تک مزید 4 کروڑ 10 لاکھ افراد انتہائی غربت میں دھکیلے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید موسم، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ، اور روزگار کے مواقع میں کمی ترقی پذیر ممالک بالخصوص جنوبی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کو زیادہ متاثر کرے گی۔

رپورٹ کا عنوان ’دی فیوچر آف پوورٹی‘ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عالمی سطح پر معاشی پیداوار میں 2100 تک 23 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی ایک بڑھتا ہوا عالمی بحران اور پاکستان کی آزمائش

رپورٹ میں امیر ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کم آمدنی والے ممالک کو مالی وسائل، ٹیکنالوجی اور تربیت کی فراہمی کے ذریعے مدد دیں تاکہ وہ موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کر سکیں۔

عالمی بینک نے حکومتوں کو مشورہ دیا ہے کہ سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، تعلیم، صحت، روزگار اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھائی جائے تاکہ معاشی ترقی کے ثمرات سب تک پہنچ سکیں۔

مزید کہا گیا کہ معمولی سی معاشی عدم مساوات میں اضافہ بھی غربت میں نمایاں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے جامع اور منصفانہ ترقی کی پالیسیاں ناگزیر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم