خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے دہشتگردوں کا تھانہ بکاخیل پر حملہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید
حملے میں دہشتگردوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 13 سے 15 کے درمیان تھی، لیکن اہلکاروں کی جانب سے فوری ردعمل اور مؤثر حکمت عملی کی بدولت تمام اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی پی او بنوں نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔














