بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں 2 قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ میشی اڈہ کے علاقے میں کاکوزئی اور بدوان قبائل کے درمیان پیش آیا جن کے درمیان پرانا تنازع جاری تھا۔
اتوار کے روز دونوں قبائل نے ایک دوسرے پر کھلے عام فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیے: قلعہ عبداللہ میں آپریشن: منشیات کے 48 کمپاؤنڈز مسمار، 6 ٹن ایفی ڈرین تلف
فائرنگ کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے اور صورتحال قابو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
قلعہ عبداللہ میں قبائلیوں دشمنیوں کی وجہ سے اس قسم کے کئی واقعات ماضی میں بھی سامنے آئے ہیں، علاقے میں گزشتہ 3 دہائیوں سے جاری تنازعات میں سینکڑوں جانیں ضائع ہوگئی ہیں۔
قلعہ عبداللہ میں کاکوزئی اور بدوان قبائل میں ماضی میں بھی متعدد خونریز جھڑپیں ہو چکی ہیں۔














