اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس کردیا

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت، رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی کابینہ کے تمام اراکین کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ یہ نوٹس عدالتی حکم کے باوجود وفاق کی جانب سے رپورٹ پیش نہ کرنے پر جاری کیا گیا۔

درخواست ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس پر ان کے وکیل عمران شفیق اور دیگر نے عدالت میں دلائل دیے، جبکہ حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت کا عافیہ صدیقی کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیے کہ میں وفاقی کابینہ کے ہر رکن کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کرتا ہوں۔ عدالت کی عزت اور انصاف کی بالادستی کے لیے اپنی جوڈیشل پاور استعمال کروں گا۔

ججز کے روسٹر اور کاز لسٹ پر تحفظات

جسٹس اعجاز اسحاق نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کا روسٹر چیف جسٹس آفس کے ذریعے ہینڈل ہوتا ہے۔ فوزیہ صدیقی پاکستان کی بیٹی ہیں، اپیل سپریم کورٹ میں مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیے کیا حکومت نے عمران خان کی رہائی عافیہ صدیقی کی رہائی سے مشروط کر دی؟

 میں نے فوزیہ صدیقی کیس سمیت دیگر کیسز آج کے لیے مقرر کیے تھے، لیکن مجھے جمعرات کو اطلاع دی گئی کہ کاز لسٹ جاری نہیں ہوگی۔ میں نے اپنے پرسنل سیکرٹری کو چیف جسٹس کو درخواست لکھنے کی ہدایت دی، مگر انہیں 30 سیکنڈ بھی دستخط کرنے کے لیے نہیں ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جج اگر چاہے بھی تو چھٹیوں میں کام نہیں کرسکتا، جج چھٹی کے دن عدالت میں انصاف مہیا کرنے کے لیے بیٹھنا چاہتا ہے، میری چھٹیاں آج سے شروع ہونی تھیں۔ ماضی میں ججز کا روسٹر مخصوص کیسز کے فیصلوں کے لیے استعمال ہو چکا ہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ نے میرے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے۔ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جو افسوسناک ہے۔ میں انصاف کو شکست نہیں دوں گا۔

اگلی سماعت کب ہو گی؟

جسٹس اعجاز اسحاق نے ہدایت کی کہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلا ورکنگ ڈے ہو گا، اسی دن کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

پس منظر: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ

ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان کی شہری اور ایک عرصے سے امریکہ میں قید ہیں۔ ان کی رہائی، صحت اور وطن واپسی کے لیے کئی سالوں سے کوششیں جاری ہیں۔ ان کی بہن فوزیہ صدیقی نے متعدد مرتبہ عدالت سے رجوع کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی