ساحر لودھی کی ویڈیوز کا ساتھی فنکار کیوں مذاق اڑا رہے ہیں؟

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور میزبان و اداکار اور ریڈیو جوکی ساحر لودھی اپنی ویڈیوز کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے ہیں۔

ساحر لودھی اور اُن کی ٹیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی روزمرہ روٹین کی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں جن میں ساحر لودھی خود کو مصروف رکھنے کی ایکٹنگ کرتے نظر آتے ہیں اور کسی میٹنگ میں جانے کی باتیں کرتے ہیں یا تیاری کرتے نظر آ رہے ہوتے ہیں۔

ان کی ہر ویڈیو میں کمیرہ مین دروازہ کھول کر اندر آتا ہے جس پر وہ پہلے تو اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم پھر آ گئے اور پھر کام کی تفصیلات بھی بتاتے ہیں۔ ان کی ایسی ویڈیوز پر جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کا مذاق بناتے نظر آتے ہیں وہیں اداکاروں نے بھی ویڈیوز بنا کر انہیں خوب ٹرول کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

سب سے پہلے یاسر نواز نے ساحر لودھی کے جیسی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں جس میں فیصل قریشی، اعجاز اسلم اور تابش ہاشمی بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA FAYSAL (@sanafaysal)

تاہم اداکارہ مہوش حیات کو ساحر لودھی کی یہ نقالی ویڈیوز پسند نہیں آئیں اور انہوں نے کہا کہ کسی کا یوں مذاق اڑانا مناسب نہیں ہے خاص طور پر جو محنت اور جذبے سے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ آپ کسی کے انداز کو ناپسند کر سکتے ہیں، لیکن اس انسان کی عزت ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے سب کو شائستگی اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا۔  ان کا کہنا تھا کہ چاہے ہمیں کسی کا انداز یا انتخاب پسند ہو یا نہ ہو، اور یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بھی ہماری طرح ایک انسان ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ساحر لودھی نے مستقل مزاجی سے کام کیا، جذبے کے ساتھ آگے بڑھے اور ایک ایسی انڈسٹری میں اپنا نام بنایا جوکہ بالکل آسان نہیں، یہ واقعی ناانصافی ہے کہ کچھ لوگ ان کا مذاق اُڑا رہے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی ایک انسان ہیں بالکل ہماری طرح جو جذبات رکھتے ہیں۔

مہوش حیات کے تبصرے پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، کئی صارفین ان کی بات سے متفق نظر آئے جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ ساحر لودھی خود وائرل ہوئنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسامہ فاروق لکھتے ہیں کہ ساحر لودھی بھی شاہ رخ خان کو کاپی کرنا بند کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘