صوبہ بلوچستان کے علاقے سنجیدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور ایک مرد کے قتل کی واردات سے متعلق ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
ایف آئی آر تھانہ ہنہ اورڑک، کوئٹہ میں ایس ایچ او نوید اختر کی مدعت میں درج کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان: مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
ایف آئی آر کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ہجوم اکٹھے ہوکر ایک عورت اور ایک مرد کو فائرنگ کرکے قتل کر رہا تھا۔ یہ وقوعہ عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل سنجیدی ڈیگاری کے ایریا میں رونما ہوا تھا۔ جس میں بانو بی بی زوجہ نور محمد قوم ساتکزئی اور احسان اللہ کو شاہ وزیر، جلال،فکری منیر، بختیار، ملک امیر جان، عجب خان، جان محمد، بشیر احمد اور دیگر بانو بی بی اور احسان اللہ کو گاڑیوں میں ڈال کر سردار شیر باز خان کے پاس فیصلے کے لیے لے گئے۔
سردار شیر باز خان نے فیصلے میں کہا کہ بانو بی بی اور احسان اللہ کاروکاری کے مرتکب ہوئے ہیں، لہذا ان کو قتل کیا جائے۔ اسی فیصلے کی بنا پر، ملزمان نے بانو بی بی اور احسان اللہ کو سنجیدی میدان میں آتشیں اسلحے سے فائرنگ کرکے قتل کیا اور وقوعہ کی ویڈیو بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیے پسند کی شادی پر قتل: بلوچستان میں 11 ملزمان گرفتار، وزیر اعلیٰ کا انصاف کی فراہمی کا عزم
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ کے دوران ویڈیو بنائی گئی اور سوشل میڈیو کے ذریعے اپ لوڈ کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ زیر دفعہ 302ت پ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔