وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے کا حکم
پیر کے روز اسلام آباد کی سیشن عدالت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ ان کے وکیل نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنی کی درخوات جمع کروائی۔
جوڈیشنل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کل 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کا آخری موقع ہے، ملزم کی عدم پیشی پر یہ حق ختم کردیا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔