اقوام متحدہ کے صدر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کے کردار کی تعریف

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے صدر، فِیلیمون یانگ نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

ملاقات کے دوران صدر جنرل اسمبلی نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مستقل جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کے مؤثر کردار کوسراہا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت اورعالمی امن و سلامتی سے متعلق جنرل اسمبلی کی قراردادوں پرعملدرآمد کی اہمیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، یہ ملاقات اقوام متحدہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی عکاس قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp