واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ فیچر کیا ہے؟

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میٹا کی جانب سے مقبول میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں مسلسل نئی اور بہتر سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں، حال ہی میں متعارف کی گئی ’پرائیویٹ میسیج سمریز‘ فیچر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو بغیر تمام پیغامات پڑھے تیزی سے گفتگو کا خلاصہ فراہم کرنا ہے۔

پرائیویٹ میسیج سمریز ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی فیچر ہے، جو صارف کو کسی چیٹ میں موصول ہونے والے غیر پڑھے گئے پیغامات کا خلاصہ فراہم کرتا ہے، یہ سہولت انفرادی اور گروپ چیٹس دونوں میں کام کرتی ہے، تاہم گروپ چیٹس میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلال چوہدری نے ٹی ٹی پی کا واٹس ایپ چینل بے نقاب کردیا، عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

اب واٹس ایپ نے اس فیچر کا نیا ورژن ’کوئیک ری کیپ‘ متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جسے اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں آزمائشی طور پر شامل کیا گیا ہے، اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین ایک وقت میں متعدد چیٹس کا خلاصہ حاصل کر سکیں گے، جو پہلے صرف ایک چیٹ تک محدود تھا۔

نئے ورژن میں ’کوئیک ری کیپ‘ کا آپشن مرکزی چیٹ ونڈو میں دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے صارفین 5 چیٹس کا انتخاب کر کے ان کا خلاصہ حاصل کر سکیں گے، یہ آپشن تین نقطوں والے مینو میں دیگر شارٹ کٹس کے ساتھ موجود ہوگا، خلاصہ دیکھنے کے لیے چیٹ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ منتخب چیٹس کا خلاصہ خود بخود ہر چیٹ میں دستیاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:میٹا کا واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کرنے کا فیصلہ، صارفین کے اعتراضات کیا ہیں؟

میٹا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فیچر نجی پروسیسنگ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر مبنی ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کی گفتگو نہ تو میٹا کے سرورز پر محفوظ ہوتی ہے اور نہ ہی کسی تیسرے فریق کو اس تک رسائی حاصل ہوتی ہے، یوں صارفین کا پرائیویسی تحفظ برقرار رہتا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ ’کوئیک ری کیپ‘ فیچر عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا، امکان ہے کہ اس کی دستیابی کے بعد اسے آئی فون کے صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وائس ریکارڈنگ اب پہلے سے بہتر اور آسان، واٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے؟

میٹا کی یہ پیش رفت واٹس ایپ کے استعمال کو مزید سہل اور موثر بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیچر مؤثر انداز میں عام صارفین تک پہنچتی ہے، تو یہ روزمرہ چیٹنگ کے طریقہ کار کو بدل کر رکھ سکتی ہے اور واٹس ایپ صارفین کو پیغامات کی بھیڑ میں کھو جانے سے بچا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘