معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن کی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد اداکار کو تنقید کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجے دیوگن خوشگوار موڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور ان سے گفتگو کر رہے ہیں جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اس ویڈیو کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ لوگ پیسے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور ملک کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔
Ajay Devgan meets Shahid Afridi happily. These celebs desh bhakti will remain for PR only, rest they will do anything for money and don't care about the people of the country. pic.twitter.com/FqfKTMPNOm
— Div🦁 (@div_yumm) July 20, 2025
ایک بھارتی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر اجے دیوگن کی جگہ دلجیت دوسانجھ، سدھو موسے والا، شبھ یا کوئی اور سکھ ہوتا، تو اسے اب تک غدار کہہ دیا گیا ہوتا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ لوگ سکھوں سے کتنی نفرت کرتے ہیں۔
If Diljit Dosanjh, Sidhu Moosewala or Shubh or any other Sikh had been in place of Ajay Devgan, he would have been called a traitor by now. This shows how much people hate Sikhs. pic.twitter.com/BbII3HAGwb
— ℝ𝕒𝕟𝕕𝕙𝕒𝕨𝕒 (@G63_randhawa) July 21, 2025
کئی صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔ جب اجے دیوگن کی پاکستانی ٹیم سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو راؤنڈ میچ میں شکست دی تھی۔
Ajay Devgn did not meet Shahid Afridi after the Pahalgam attack; the image is from the World Championship of Legends held in 2024 in Birmingham. pic.twitter.com/nD8NMLIkHK
— Only Fact (@OnlyFactIndia) July 21, 2025
یہ ویڈیو ایسے وقت میں وائرل ہو رہی ہے جب پاکستان اور بھارت نے اتوار کے روز برمنگھم میں آمنے سامنے ہونا تھا لیکن ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے میچ کھیلنے کی مخالفت کی۔