حمائمہ ملک نے مفتی طارق مسعود سے کس بات کی معافی مانگی؟

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے منہ سے غلط بات نکلی اور انہوں نے اللہ سے رو رو کر توبہ کی ہے۔

مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ایک مشہور فلم ’بول‘ میں اداکارہ حمائمہ ملکن نے ایک ڈائیلاگ بولا کہ ’جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟‘ اُس فلم میں ایک غریب آدمی کو دکھایا گیا جو اپنے بچوں کو کھلا نہیں سکتا، اور اس کی بیٹیاں بغاوت کر رہی ہیں۔ میں نے اُس پر بہت سخت بیانات دیے کیونکہ وہ مکالمے بہت متنازعہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے

انہوں نے بتایا کہ اب میں آپ کو اداکارہ کی اجازت سے بتا رہا ہوں کہ اُس نے مجھے کال کی، اور کہا کہ وہ میری ویڈیو دیکھ کر بہت روئی، اور اُس نے اللہ سے توبہ کی۔ اُس نے ان مکالموں پر اللہ سے معافی مانگی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ نے بھی یہی کہا کہ یہ مکالمے غلط تھے۔

 

@abdullah_junjua12 Bol film actress Ka dialogue #muftitariqmasood #foryou #foryoupage #video #viral #grow ♬ original sound – Account for sale

مفتی طارق مسعود کے مطابق ان کی والدہ نے بھی مجھ سے بات کی اور کہا کہ یہ اداکارہ کا قصور نہیں، بلکہ فلم بنانے والوں کا قصور ہے، چند این جی او ہیں جو اس قسم کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہیں، انہیں اسپانسر کرتی ہیں تاکہ معاشرے میں یہ پوموٹ ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے اور آپ کو بتایا ہے تاکہ میرے دل کا بوجھ ہلکا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: جسم پر ٹیٹو گدوانے کا عمل، مفتی طارق مسعود کیا کہتے ہیں؟

واضح رہے کہ مفتی طارق مسعود ایک معروف اسلامی اسکالر ہیں جنہوں نے جامعہ الرشید سے اسلامی تعلیم کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تخصص فی فقہ کی تکمیل کی اور مفتی کا خطاب حاصل کیا۔

مفتی طارق مسعود پاکستان کی مقبول ترین مذہبی شخصیت ہیں جو روایتی اسلامی اقدار کو نقصان پہنچانے والے بہت سے مسائل یا غلط طریقوں کی اسلامی وضاحت فراہم کرتے ہیں۔ مذہبی معاملات پر ان کے واضح جوابات کی وجہ سے ان کے کلپس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز