مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی مادرِ وطن پر قربان

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ پاک فوج کے میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم حسین مادرِ وطن پر قربان ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ: قومی شاہراہ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

پاکس فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جولائی 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیم فتنہ الہندستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد واصلِ جہنم کردیے گئے، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں مادرِ وطن کے بہادر سپوت میجر زیاد سلیم اول، جو اپنے دستے کی قیادت فرنٹ لائن سے کر رہے تھے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کے ہمراہ سپاہی ناظم حسین بھی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر بھارتی سرپرست دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترجمان بلوچستان حکومت نے مستونگ میں 4 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہےاور ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم