اسرائیل کے اشالیم پاور پلانٹ میں ایک بڑے تکنیکی نقص کے باعث زہریلی گیس کے اخراج نے رامات نیگیو کے شہریوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں عوام میں شدید غصہ اور اسرائیلی حکام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کے لیے اسلام اور عربی زبان کی تعلیم لازمی کیوں قرار دی گئی؟
ایرانی میڈیا کے مطابق اشالیم تھرمل-سولر پاور اسٹیشن میں ایندھن کے نظام اور قریبی صنعتی تنصیبات میں اچانک خرابی کے باعث مہلک گیسیں خارج ہوئیں جو رامات نیگیو کے اردگرد پھیل گئیں۔

واقعے کو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود، مقامی اور سوشل میڈیا پر شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اسرائیلی وزارت توانائی ابھی تک خرابی کے اصل منبع کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔
اسرائیلی حکام نے مسلسل شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری رکھی ہے۔

اشالیم پاور پلانٹ، جو شمسی اور تھرمل ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے، میں تیل پر مبنی ایندھن کے نظام میں سنگین تکنیکی رکاوٹ پیش آئی۔
واقعے کے تقریباً 36 گھنٹے بعد وزارت توانائی نے تاخیر سے ایک عوامی معذرت جاری کی اور شہریوں کو اب بھی گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی تاکہ وہ ممکنہ طور پر نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔














